جے پور۔۔۔۔تانگے میں جتا ہوا گھوڑا بدک گیا اور سامنے سے آنے والی کار کا ونڈشیلڈ توڑ کراندر گھس گیا جس کے نتیجے میں نہ صرف وہ بلکہ کار سوار بھی زخمی ہوا۔یہ واقعہ دوپہر ڈیڑھ بجے اس وقت پیش آیا جب شدید گرمی پڑرہی تھی اور درجہ حرارت 24ڈگری سیلسیس سےاوپر تھا۔پولیس حکام نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ شدید گرمی سے گھوڑا بدکاہو۔کارسوار پنجک جوشی نے کہا کہ میں نے سول لائنز کے علاقے میں اپنی کار ابھی اسٹارٹ کی تھی کہ گھوڑا ونڈشیلڈ توڑتا ہواکار میں جاگھسا۔میرے دوونوں ہاتھوں پر زخم آئے تاہم میں کسی نہ کسی طرح کار سے باہر آنے میں کامیاب ہوگیا۔لوگوں نے گھوڑے کو گاڑی سے اتارا۔