Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی 20، پاکستان کے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں

نیوز لینڈ کیخلاف تسیرے ٹی 20 میچ میں پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیا کی گئی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور زمان خان کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاہین آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، محمد نواز، حارث رؤف، وسیم جونیئر، زمان خان اور اعظم خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر عباس آفریدی پیٹ کے پٹھے میں کھچاؤ کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے باہر ہو گئے ہیں۔
عباس آفریدی کے سکین میں شدید انجری کی تشخیص نہیں کی گئی ہے اور اگلے دو میچز میں ان کی ٹیم میں دستیابی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 17 جنوری کو نیوزی لینڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کھیلا جائے گا۔ پانچ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر دو صفر کی  برتری حاصل ہے۔

شیئر: