Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقت کی پابندی کرنے والی فضائی کمپنیوں میں السعودیہ شامل

سعودی ایئرلائن کو دنیا میں 9 واں اور مشرق وسطی میں چھٹا نمبر دیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
پروازوں کے جدول کی پابندی کرنے والی فضائی کمپنیوں کی فہرست میں سعودی ایئرلائن کو دنیا میں 9 واں اور مشرق وسطی اور افریقہ میں چھٹا نمبر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فضائی خدمات کے متعلق سروے کرنے والے عالمی ادارے نے یہ فہرست جاری کی ہے۔
ادارے نے  مشرق وسطی اور افریقہ میں عمان ایئر لائن کو  اول نمبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’2023 کے دوران عمان ایئرلائن نے پروازوں کے طے شدہ أوقات کی 92.53 فیصد تک پابندی کی ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کی ایئرلائن ہے جس نے 92.36 فیصد تک جبکہ تیسرے نمبر پر ارن کی ایئرلائن ہے جس نے 87.51 فیصد تک پابندی کی ہے‘۔
 

شیئر: