Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وُڈ کا ہِٹ گانا ’عادت سے مجبور‘ مائیکل جیکسن کے سٹائل میں ریلیز

اس گانے کو اب تک یوٹیوب پر ساڑھے تین لاکھ کے لگ بھگ افراد دیکھ چکے ہیں (فوٹو: سکرین شاٹ)
ذرا تصور کیجیے کہ مائیکل جیکسن اپنی آواز بالی وُڈ کے گانوں کے لیے مستعار دے دیں تو کیسی موسیقی تشکیل پائے گی۔
انڈین موسیقار اور پروڈیوسر انوشمان شرما نے مصنوعی ذہانت(اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے یہ تصور کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔
انہوں نے بالی وُڈ فلم ’لیڈیز ورسز رِکی بھال‘ کے مشہور گانے ’عادت سے مجبور‘ کو مائیکل جیکسن کے لیجنڈری سٹائل میں پیش کیا ہے۔
اس گانے میں مِمکری آرٹسٹ سُمیتھ شندھے کی آواز ہے جبکہ ویڈیو میں رنویر سنگھ دکھائی دیتے ہیں۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے نئے روپ میں پیش کیے گئے اس گانے کی بیٹس میں مائیکل جیکسن کی لازوال آواز شامل کی گئی ہے۔
انوشمان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’اگر مائیکل جیکسن بالی وُڈ کے گانے گاتے۔ سلیم سلیمان کا گانا عادت سے مجبور مائیکل جیکسن کے منفرد سٹائل میں آے آئی کی مدد تیار کیا گیا ہے۔‘
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر تبصرے کر رہے ہیں۔ وہ اپنے کمنٹس میں ’شاندار‘ ، ’کریٹیو انوویشن‘ ، ’بہت اعلیٰ‘ جیسے الفاظ لکھ رہے ہیں۔
نامونیا نام کے ایک ایکس ہینڈل نے لکھا ’واہ! سمیتھ اور انوشمان۔ آپ دونوں نے شاندار کام کیا ہے۔ یہ مائیکل جیکسن کو حقیقی خراج تحسین ہے۔
شبہم ویاس نے لکھا ’جنوبی دہلی کا مائیکل جیکسن‘

دانیال شمسی نے لکھا ’ونڈرفل یار انوشمان شرما اور سمیتھ، آپ کی بات ہی نرالی ہے بھائی جان‘

زین العابدین نامی صارف نے سمیتھ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’بھئی یہ ایک کام رہ گیا تھا وہ بھی پورا کر دیا۔

 

شیئر: