Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں جبل الذروا کی چٹانوں پر نقوش قدیم انسانی تہذیب کے گواہ

نجران میں جبل الذروا کنگ فہد تفریح گاہ کے جنوب میں واقع ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے نجران ریجن میں جبل الذروا تاریخی مقامات میں سے ایک ہے جو قدیم انسانی تہذیب کی کہانی بیان کرتے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جبل الذرواء کی چٹانوں پر نقوش کا تعلق اسلامی تاریخ کے پہلے دور سے ہے۔
یہ نقوش قدیم زمانے کے لوگوں کے تمدن اور ا ن کے رہن سہن کے بارے میں معلومات کا خزانہ ہے۔ 
جبل الذروا کنگ فہد تفریح گاہ کے جنوب میں واقع ہے۔ اس کی چٹانوں پر خوبصورت انداز میں نقوش پائے جاتے ہیں۔


قدیم زمانے میں لوگوں کی زندگی اور ان کے تمدن پر روشنی ڈالی گئی ہے( فوٹو: ایس پی اے)

ان نقوش کے ذریعے پرانے لوگوں کی زندگی اور ان کے تمدن پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
اس زمانے کے مختلف بحرانوں اور پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات بھی نقش و نگار کی زبان میں پیش کی گئی ہے۔ 
نجران کا علاقہ تاریخی مقامات سے مالا مال ہے۔ یہاں اسلامی دور کے نقوش موجود ہیں۔ یہ قدیم تجارتی شاہراہ کا اہم ٹھکانہ بھی رہا ہے۔
یونیسکو نے ’حمی الثقافیہ‘ علاقے کے توسط سے اسے تاریخی مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

شیئر: