موسم سرما میں اکثر نزلہ، زکام اور کھانسی کا عارضہ لاحق ہو جاتا ہے، یہ کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ تاہم رات کو سونے کے لیے بستر پر دراز ہوتے ہی گویا زکام اور کھانسی کا دورہ سا پڑ جاتا ہے۔
مسلسل کھانسی سے نیند ہی متاثر نہیں ہوتی بلکہ بے چینی سی محسوس ہونے لگتی ہے جبکہ زکام کے باعث ناک بند ہونے سے سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے اور یوں نیند نہ صرف آپ سے کوسوں دور بھاگ جاتی ہے بلکہ گھروالوں کو بھی پریشانی ہوتی ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ رات کے وقت ہی کھانسی کی شدت میں اضافے اور زکام کی وجہ سے ناک کے بند ہونے کی کیفیت کیوں زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس حوالے سے بعض مفید گھریلو ٹوٹکے پیش کیے جا رہے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ پرسکون طور پر سو سکیں گے۔
مزید پڑھیں
-
بارش ہوتی ہے تو پکوڑے خود بخود بننے لگ جاتے ہیںNode ID: 686776
-
نزلہ زکام کے علاج میں کون سے گھریلو ٹوٹکے کارآمد؟Node ID: 729376
-
کیا روزانہ کافی پینا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟Node ID: 811521
قوت مدافعت اور حیاتیاتی نظام