Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیلی کمپنی القصیم میں پولٹری پروڈکشن فارم قائم کرے گی 

جے بی ایس دنیا میں پولٹری اور گوشت کی سب سے بڑی کمپنی ہے (فوٹو: العربیہ)
برازیل  کی ’جے بی ایس‘ کمپنی قصیم ریجن میں دو ارب ڈالر سے زیادہ  کے سرمائے سے  گوشت اور پولٹری پروڈکشن فارم قائم کرے گی۔
جے بی ایس پوری دنیا میں پولٹری اور گوشت کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق جے بی ایس کے سربراہ ویزلی باٹیسٹا نے کہا کہ ’سعودی عرب مشرق وسطی میں گوشت اورچکن استعمال کرنے والی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔‘
ان کا کہنا تھا’ القصیم ریجن میں پولٹری اور گوشت پروڈکشن فارم  کی پیداوار سعودی مارکیٹ تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کا کچھ حصہ پڑوسی ممالک کی مارکیٹوں کو بھی برآمد کیا  جائے گا۔‘ 
یاد رہے برازیل کی کمپنی جے بی ایس چھ براعظموں میں کاربار کررہی ہے۔ اس کی مصنوعات سو سے زیادہ ممالک تک پہنچ رہی ہیں۔
کمپنی کو 2023 کی تیسری سہ ماہی کے دوران  116 ملین ڈالر کی خالص آمدنی  ہوئی تھی۔ 

شیئر: