عرب نسل ٹائگر کے تحفظ کے لیے ولی عہد فنڈ قائم
’العلا کمشنری میں مجموعی طور پر 27 ٹائیگر ہیں جن کی افزائش کے لیے کام ہو رہا ہے‘ ( فو: سبق)
عرب نسل ٹائیگر کے تحفظ اور افزائش کے لیے ولی عہد فنڈ قائم کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جزیرہ عرب میں عرب نسل ٹائیگر انتہائی نایاب بنتا جارہا ہے۔
یہ سعودی عربج شام کے جنوب، فلسطین، عمان، امارات اور یمن میں پایا جاتا ہے۔
قبل ازیں العلارائل کمشنری نے عرب نسل ٹائیگر کے تحفظ کے پروگرام کے تحت 7 ٹائیگروں کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔
اعداد وشمار کے مطابق العلا کمشنری میں مجموعی طور پر 27 ٹائیگر ہیں جن کی افزائش کے لیے کام ہو رہا ہے۔