محرق (ابوزید نعمان) اس سال بھی جمعیت الاصلاح بحرین کی زیر نگرانی دارالایمان محرق میں دورہ تفسیر القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ اس کا مقصد لوگوں میں قرآن سے غیر معمولی وابستگی اور تعلق پیدا کرنا ہے۔ دارالایمان کے مدیر اعلیٰ عبدالقادر نے اس اعلیٰ اور بلند مقصد کے حصول کیلئے انتظام و انصرام میں سہولت بہم پہنچا کر عوام کی ایک بڑی تعداد کے شریک درس ہونے میں آسانی پیدا فرما کر اہم کردارادا کیا۔