سعودی وزارت اسلامی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر سعود الغامدی کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں تین لاکھ 47 ہزار 646 افراد نے اسلام قبول کیا۔
عاجل نیوز کے مطابق ڈاکٹر سعود الغامدی نے سعودی ٹی وی چینل ون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ مملکت کے مختلف علاقوں میں قائم 457 دعوتی انجمنیں کام کررہی ہیں جہاں 423 داعیہ خدمات انجام دیتی ہیں۔‘
سال 2019 میں 21 ہزار 654 جبکہ 2020 میں 41 ہزار 441، سال2021 میں 27 ہزار 333، سال 2022 میں 93 ہزار 899 اورسال 2023 کے دوران 1 لاکھ 63 ہزار 319 افراد حلقہ بگوش اسلام ہوئے تھے۔