Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرعر کی مارکیٹ میں ایک کلو ٹرفل مشروم کی قیمت 200 ریال 

دکاندار چار کلو ٹرفل 550 ریال میں فروخت کررہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں شمالی حدود ریجن کے شہرعرعر میں ٹرفل مشروم کی مارکیٹ میں خریداری بڑھ گئی ہے۔ 
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عرعر کی مارکیٹ میں ٹرفل کی ابھی اس کی شروعات ہے۔ سائز کے لحاظ سے قیمت طلب کی جارہی ہے۔ 
ایک کلو ٹرفل 200 ریال میں دستیاب ہے دیگر دکاندار چار کلو ٹرفل 550 ریال میں فروخت کررہے ہیں۔ 
ٹرفل کے ماہرین  کا کہنا ہے’ ایسا لگتا ہے اس سال  ٹرفل کی پیداوار زیادہ ہوگی۔ آئندہ دو ہفتوں کے دوران مارکیٹ میں ٹرفل وافر مقدار میں دستیاب ہوگا۔‘ 

ٹرفل دنیا کا نایاب اور مہنگا ترین پھل خیال کیا جاتا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

شمالی حدود ریجن میں اس کی پیداوار دیگرعلاقوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ یہاں مختلف قسم کے ٹرفل پائے جاتے ہیں۔ ان میں الزبیدی ٹرفل کا رنگ سفید ہوتا ہے۔
گہرے رنگ کا ٹرفل بھی ہوتا ہے اس کے علاوہ سرخ رنگ کا ٹرفل ’الخلاسی‘ کہلاتا ہے۔ 
ٹرفل دنیا کا نایاب اور مہنگا ترین پھل خیال کیا جاتا ہے۔ یہ مشروم کی ایک قسم ہے۔
یورپی مارکیٹ میں ایک کلو ٹرفل لاکھوں ڈالر تک میں فروخت ہوتا ہے۔ بعض کمپنیاں اس کا کاروبار بڑے پیمانے پر کرنے لگی ہیں۔ وہ ٹرفل کی تلاش تربیت یافتہ کتوں کے ذریعے کرتی ہیں۔

شیئر: