Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں سعودی سفارتخانہ فروری میں کھولنے کا امکان

’سعودی عرب اور شام میں سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد 13 سال سے سفارتخانہ بند ہے‘ ( فوٹو: سبق)
شام میں سعودی سفارتخانہ فروری کے وسط میں دوبارہ کھولنے کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب اور شام میں سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد 13 سال سے سفارتخانہ بند ہے۔
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب کے ایک وفد نے شامی دار الحکومت دمشق کا دورہ کیا ہے جس کے ایجنڈے میں سفارتخانہ اور قونصلیٹ کا دوبارہ افتتاح شامل ہے‘۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ’سعودی ماہرین سفارتخانہ، قونصلیٹ کی عمارت اور سفارتکاروں کی رہائش گاہوں کا جائزہ لینے جلد پہنچیں گے‘۔
قبل ازیں 6 دسمبر شام نے ڈاکٹر محمد ایمن سوسان کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کیا تھا جبکہ 24 دسمبر کو شامی سفیر نے اپنی اسناد سعودی حکام کو پیش کی تھیں۔

شیئر: