Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نایاب قسم کی مچھلیاں پکڑنے پر دو غیر ملکی گرفتار

’مذکورہ افراد نے جس نایاب مچھلی کا شکارکیا ہے اس پر فی مچھلی 40 ہزار ریال جرمانہ ہے‘۔
ماحولیات تحفظ کے لیے قائم کی جانے والی سیکیورٹی فورس نے نایاب قسم کی مچھلیوں کے شکار پر دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان بنگلہ دیشی تارکین ہیں‘۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے انتہائی نایاب ہونے والی 47 مچھلیاں پکڑی ہیں‘۔
’سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’کارروائی مشرقی ریجن کے شہر الجبیل میں ہوئی ہے‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے جس نایاب مچھلی کا شکارکیا ہے اس پر فی مچھلی 40 ہزار ریال جرمانہ ہے‘۔

شیئر: