مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ کے نوجوان ماہ مبارک کے دوران ضیوف الرحمن کی خدمت کرکے اللہ کی رضا حاصل کررہے ہیں۔ وہ عربی، انگریزی، اردو ، فرانسیسی اور ملایو زبانیں سیکھ کر زائرین حرم کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے یہ پانچوں زبانیں ضیوف الرحمن کی بہتر خدمت کی خاطر سیکھی ہیں۔