Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ’ورلڈ آف کسٹمر ایکسپیریئنس فورم‘ کا آغاز آج سے

فورم وزیر تجارت ماجد القصبی کی سرپرستی میں ہورہا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں بدھ 24 جنوری کو ریاض میں ’ورلڈ آف کسٹمر ایکسپیریئنس فورم‘ کا آغاز ہورہا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فورم وزیر تجارت ماجد القصبی کی سرپرستی میں ہورہا ہے۔ 
’ورلڈ آف کسٹمر ایکسپیریئنس فورم‘ میں سعودی اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔
وہ مصنوعی ذہانت اور اعدادوشمار کے تجزیے کی بنیاد پر بہترین بین الاقوامی روایات کے مطابق صارفین  کے تجربات کے حوالے سے مباحثہ کریں گے۔ 
ان اقدامات کے اندر جن کا مقصد سرکاری اور نجی شعبوں میں خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ کام صارفین کو سہولتیں فراہم کرکے انجام دیا جائے گا۔
اس سے مختلف پیداواری شعبوں کی شرح نمو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ 
فورم کے تحت ایک مباحثہ ہوگا جس کا عنوان ’تخلیقی مصنوعی ذہانت مستقبل میں کسٹمر ایکسپیریئنس  پر کس طرح اثر انداز ہوگی‘ ہے۔ 
فورم کا اختتام ایک اور مباحثے کے ذریعے ہوگا جس کا عنوان ’صحیح  رابطہ جات کے ذریعے کسٹمرز کے ایکسپییریئنس میں انسانی پہلو  شامل کرنے کی افادیت‘ ہوگا۔ 

شیئر: