Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں 150 کلو قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

’کارروائی یمن کے ساتھ سرحدی علاقے میں ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے 150 کلو نشہ آور پودہ قات کی سمگلنگ ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کارروائی یمن کے ساتھ سرحدی علاقے میں ہوئی ہے۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہونے والے سمگلروں کی کوشش ناکام بنادی ہے جبکہ منشیات ضبط کرلی ہے‘۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے رہائشیوں کو سرحدی علاقے کے پاس جانے سے منع کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ’کوئی مشکوک سرگرمی یا انجام افراد کو دیکھیں تو فوری طور پر اطلاع کردیں‘۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے رہائشیوں کو اطمینان دلایا ہے کہ ’اطلاع کرنے والے کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی‘۔

شیئر: