Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلموں کی شوٹنگ کے لیے خوب صورت جگہ، العلا سٹوڈیو

فلم العلا کے آفیشل اکاؤنٹ نے جورجینا کے دورے کی پوسٹ لگائی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ارجنٹائن کی ماڈل جورجینا روڈریگز نے گذشتہ روز منگل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر العلا میں نئے تعمیر شدہ فلم سٹوڈیو کے دورے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جورجینا روڈریگز نے انسٹاگرام پر تصاویر کے سیٹ کو ’فلم العلا پر شاندار سٹوڈیوز کی دریافت فلموں کی شوٹنگ کے لیے ایک خوب صورت مقام‘ کا عنوان دیا ہے۔

العلا کے فلم سٹوڈیو میں ارجنٹائن کی ماڈل جورجینا فلم کے خصوصی عملے کے ساتھ پہنچی ہوئی ہیں۔
فلم العلا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے بھی جورجینا کے دورے کے بارے میں پوسٹ لگائی ہے۔
پوسٹ کا کیپشن دیتے ہوئے فلم العلا نے تحریر کیا ہے کہ ’ہمیں اپنے عالمی معیار کے فلم پروڈکشن سٹوڈیوز میں ریئلٹی ٹی وی سٹار اور ماڈل جورجینا کی میزبانی کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔‘

ریاض کی فٹبال کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو  کی ساتھی اور ارجنٹائن کی معروف ماڈل جورجینا روڈریگز نے العلا  کے مسحور کن مناظر اور حیرت زدہ مقامات کو فلم بندی کی منزل کے طور پر استعمال کرنے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔
 

شیئر: