Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان عالمی امن واستحکام کی کلید ہیں: واشنگٹن پوسٹ کا کالم

’شہزادہ محمد بن سلمان کی تشبیہ خلا نورد سے کی گئی ہے جو نئے افق کی طرف سفر کر ہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وژن عالمی امن و استحکام اور ترقیاتی کی بنیادی کلید ہے۔
یہ بات واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے کالم میں کہی گئی ہے جسے معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر روب سبحانی نے تحریر کیا ہے۔
عکاظ اخبار میں مطابق کالم نگار نے شہزادہ محمد بن سلمان کی قائدانہ صلاحیتوں اور بنیادی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں دنیا کے لیے ترقی و کامرانی اور عالمی مستقبل کے لیے اصلاح و استحکام کی نئی صبح قرار دیا ہے۔
کالم نگار نے کہا ہے کہ ’شہزادہ محمد بن سلمان انتہائی خود اعتمادی کے ساتھ دنیا کے سامنے کھڑے ہیں اور اپنے وژن کے بارے میں دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں جس کے تحت امن و ترقی کے روشن امکانات ہیں‘۔
کالم نگار نے اسرائیلی، فلسطینی نزاع کے حل کے متعلق شہزادہ محمد بن سلمان کا نکتہ نظر پیش کرتے ہوئے دو آزاد اور خود مختار ریاستوں کا فارمولا پیش کیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے تاریخ سے سبق حاصل کرتے ہوئے جرمنی اور جاپان کی مثال پیش کی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ اور مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے صنعت اور میڈیکل کے مستقبل کو روشن کردیا ہے۔
کالم نگار سبحانی نے شہزادہ محمد بن سلمان کی تشبیہ خلا نورد سے کی ہے جو نئے افق کی طرف سفر کر ہے ہیں اور ان کے ہاتھ میں جدید ترین سائنس کی کلید ہے۔
کالم نگار نے شہزادہ محمد بن سلمان کی فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے کاوشوں پر روشنی ڈالی ہے اور ساتھ میں ٹوپیان کمپنی کا تصور بھی دیا ہے جو دنیا کو بھوک سے بچانے کے لیے نئی ایجادات متعارف کرارہی ہے۔
کالم نگار نے شہزادہ محمد بن سلمان کے گرین مشرق وسطی اور گرین سعودی عرب کے تصور کو پیش کیا جس کے تحت وہ ایک ٹریلین درخت لگانے کا منصوبہ رکھتے ہیں جو ماحولیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
کالم نگار نے اپنا کالم ختم کرتے ہوئے امریکہ کو شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ شراکت داری پر اکسایا ہے اور کہا ہے کہ وہ صرف بین الاقوامی لیڈر ہی نہیں بلکہ انسانیت کے روشن مستقبل کی طرف لے جانے والے شراکت دار ہیں جس میں دنیا امن و سلامتی کے ساتھ رہ سکتی ہے۔

شیئر: