Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں مزید آٹھ افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان

وزارت داخلہ کی جاری کردہ قراردادیں جمعے کو جاری کی ہیں (فوٹو: المرصد)
سعودی محکمہ احوال مدنیہ نے کہا ہے کہ ’نجران اور مدینہ منورہ ریجنز اور جدہ کمشنری میں مزید آٹھ افراد کو سعودی شہریت دی گئی ہے۔‘
ام القرٰی سرکاری گزٹ نے آٹھ افراد کو سعودی شہریت دینے سے متعلق وزارت داخلہ کی جاری کردہ قراردادیں جمعے کو جاری کی ہیں۔
 نجران ریجن میں حسین محمد صالح الحایک کی اولاد محمد، نورہ، غصنہ اور رفعہ کو سعودی شہریت دی گئی۔ وزارت داخلہ نے قراردادیں جاری کردیں۔ 
محکمہ احوال مدنیہ منورہ کا کہنا ہے کہ’وزارت داخلہ نے قانون شہریت کی دفعہ 14 کے مطابق رائد فیض اختر محمد محمد عثمان کو سعودی شہریت دینے کا فیصلہ جاری کیا۔‘
جدہ کمشنری میں محکمہ احوال مدنیہ نے بتایا کہ ’وزارت داخلہ نے سید عبدالحمید محمد مرزوق کی اولاد بندر، فھد اور سارہ کو  سعودی شہریت دینے کی قرارداد جاری کی ہے۔‘

شیئر: