شاہی حکم پر ریاض میں آٹھ بھائیوں کو سعودی شہریت مل گئی
سرکاری گزٹ ’ام القری‘ نے ان بھائیوں کے نام جاری کیے ہیں جنہیں شہریت دی گئی
سعودی عرب میں شاہی حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ادارہ شہریت و سول افیئرز ریاض نے آٹھ بھائیوں کو سعودی شہریت دی ہے۔
’عکاظ ‘ کے مطابق سرکاری گزٹ ’ام القری‘ نے ان بھائیوں کے نام جاری کیے ہیں جنہیں ایوان شاہی سے سعودی شہریت جاری کی گئی ہے۔
سرکاری گزٹ کے مطابق ریاض میں مقیم محمد ابراہیم قاسم الطیاوی کے بیٹے نوف، عدی، عذاری، احمد ، ابراہیم ، اریام اوریوسف کو شاہی حکم نامے کے مطابق سعودی شہریت جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قانون، میڈیکل، سائنس، کلچر، کھیل اور ٹیکنیکل شعبوں میں خصوصی مہارت رکھنے والے پروفیشنل افراد کو شہریت دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف پیشوں میں خصوصی مہارت کے حامل غیرملکیوں کو شہریت دی گئی تھی۔
شاہی فرمان میں کہا گیا تھا کہ’ قانون، میڈیکل، سائنس، کلچر، کھیل اور ٹیکنیکل شعبوں میں خصوصی مہارت رکھنے والے پروفیشنل افراد سعودی شہریت کی درخواست دے سکتے ہیں‘۔