Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں فوجی اڈہ،چین نے امریکی رپورٹ مسترد کردی

  بیجنگ /واشنگٹن...امریکی محکمہ دفاع پنٹا گون نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ چین پاکستان میں فوجی اڈہ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاہم بیجنگ نے امریکی رپورٹ کو غیر ذمہ دار قرار دے کر مسترد کردیا ۔امریکی کانگریس میں پیش کی گئی پنٹاگون کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ چین دفاعی شعبے میں 180 ارب ڈالر خرچ کررہا ہے۔ وہ بیرون ملک اپنے مفادات کے تحفظ کےلئے پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک میں فوجی اڈے قائم کرنے والا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ چین ان ممالک میں مزید فوجی اڈے بنانے کی کوشش کرے گا جن کے ساتھ اس کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور یکساں اسٹرٹیجک مفادات ہیں، ان میں پاکستان شامل ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے پریس بریفنگ میں امریکی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ رپورٹ میں چین کے دفاعی معاملات کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیانات د ئیے گئے جو حقائق کے برخلاف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں۔

 

شیئر: