آئی بی ایم نے دیما بنت صالح العذل کو کسٹمر سپورٹ لیڈر مقرر کردیا
’فوبز نے انہیں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے سب سے منفرد خاتون قرار دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
امریکی کمپنی آئی بی ایم نے سعودی خاتون ڈاکٹر دیما بنت صالح العذل کو نیویارک کے صدر دفتر میں ڈائریکٹر پروڈکٹ اور کسٹمر سپورٹ لیڈر مقرر کردیا ہے۔
ایکس کے مطابق ڈاکٹر دیما کمپیوٹر سائنس اور مصنوعی ذہانت میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے کنگ سعود یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلر کیا ہے۔
فوبز میگزین نے انہیں 21 ویں صدی میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے سب سے منفرد خاتون قرار دیا ہے۔
اس سے قبل انہوں نے آئی بی ایم میں یورپ، مشرقی وسطی اور افریقہ میں کسٹمر اور اکاؤنٹ کا شعبہ سنبھالا ہے۔
وہ مصنوعی ذہانت کے حوالے اسٹراٹیجک بزنس کے شعبے کو بھی لیڈ کیا ہے۔
کنگ سعودی یونیورسٹی میں کمیونیکیشن اور الیکٹرانک شعبے کی سربراہی کی ہے۔
کئی کمیٹیوں کی رکن ہیں جن میں ساب بینک کی ٹیکنیکل کمیٹی، شہزادہ نورہ یونیورسٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی، یمامہ یونیورسٹی اور لڑکیوں کے ٹیکنیکل کالج کی کمیٹی شامل ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد میں مشیر ہیں اور ڈیجیٹل قومی کمیٹی میں بھی مشیر کی حیثیت سے فعال ہیں۔