Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کے لیے برطانیہ کے سفر سے متعلق نئے قوانین

نئے ویزے پر 22 فروری سے عمل درآمد شروع ہوجائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئرولید الخریجی سے برطانوی وزیر مملکت لارڈ طارق احمد برائے مشرق وسطی و شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا کے امور نے ملاقات کی۔
الوطن اخبار کے مطابق ملاقات میں سعودی شہریوں کے لیے برطانیہ کے سفر سے متعلق نئے قوانین پرتباالہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نئے ڈیجیٹل ویزا سسٹم ’ای ٹی اے‘ ( الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن ) کو لانچ کیا گیا۔
لانچ کیے جانے والے نیا الیکٹرانک ویزے کی مدت دو برس ہوگی جبکہ اس کی فیس دس سٹرالنگ پونڈ ہوگی۔
نئے ویزے پر 22 فروری سے عمل درآمد شروع ہوجائے گا جبکہ ڈیجیٹل ویزے کی درخواستوں کی وصولی یکم فروری 2024 سے شروع کی جائے گی۔

شیئر: