Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ماڈل رومی القحطانی کی مِس اینڈ مِسز گلوبل ایشین مقابلۂ حسن میں شرکت

اس ایونٹ کے دوران رومی القحطانی مختلف انداز میں جلوہ گر ہوتی رہیں
سعودی عرب کی ماڈل رومی القحطانی نے ’مس اینڈ مسز گلوبل ایشین 2024‘ مقابلۂ حسن کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مس اینڈ مسز گلوبل ایشین مقابلۂ حسن اس ہفتے ملائیشیا میں منعقد ہوا۔
رومی القحطانی اس مقابلۂ حسن میں شرکت کرنے والی پہلی سعودی ماڈل ہیں۔
مسز گلوبل ایشین 2024 کا ٹائٹل فلپائن سے تعلق رکھنے والی ڈیان شین میگ ایبو نے اپنے نام کیا۔ گزشتہ برس کی فاتح بورین ماڈل کیمی ٹامس نے میگ ایبو کو تاج پیش کیا۔
سنگاپور کی جیسیکا لونگ کو مس گلوبل ایشین 2024 کا تاج پہنایا گیا۔ انہیں فلپائن کی مس گلوبل ایشین 2023 گلیام کنڈنگن نے تاج پہنایا۔
گزشتہ ماہ 27 جنوری کو ختم ہونے والے مقابلے کے دوران رومی القحطانی اپنے آٹھ لاکھ 70ہزار انسٹاگرام فینز کو اس مقابلے سے متعلق مسلسل اپ ڈیٹ کرتی رہیں۔
اس ایونٹ کے دوران وہ خوبصورت گاؤن سے لے کر کھیلوں کے لباس اور روایتی سعودی لباس تک مختلف انداز میں جلوہ گر ہوتی رہیں۔
رومی القحطانی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’مجھے ملائیشیا میں منعقد ہونے والے مس ایشیا انٹرنیشنل 2024 کے مقابلے میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔‘
آسٹریلیا، بورنیو، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، تھائی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، سعودی عرب، ویت نام، بنگلہ دیش، میانمار اور ملائیشیا سمیت 12 ممالک اور خطوں کے 25 مدمقابل نے اس سال کے مقابلے میں حصہ لیا۔
کوالالمپور میں اس مقابلے کا اہتمام تائرہ مینجمنٹ اور لیڈنگ مینجمنٹ نے کیا تھا۔

شیئر: