Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 20غیر قانونی ایجنسیاں بند کردیں

  ریاض .... پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاض نے معتمرین کیلئے قائم 20غیر قانونی ایجنسیاں بند کردیں۔ الوزارات اور الدیرہ محلوں میں سرگرم عمل تھیں۔ اتھارٹی کے افسران نے اچانک چھاپے مار کر ایجنسیوں کے مالکان کے ہوش اڑا دیئے۔اتھارٹی کے افسران نے ریاض پولیس، محکمہ ٹریفک اور میونسپلٹی کے اشتراک سے کارروائی کی۔اتھارٹی کا کہناہے کہ یہ اقدام معتمرین کو غیر قانونی ایجنسیوں کے تسلط سے بچانے اور مشکلات سے دوچار ہونے سے روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔اتھارٹی نے خبردار کیا کہ جو شخص بھی غیر قانونی طریقے سے مقامی شہریوں یا مقیم غیر ملکیوں کو کسی بھی عنوان سے سفر کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کریگا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔اتھارٹی کو رپورٹ ملی تھی کہ بعض افراد رمضان المبارک کے موسم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے ذریعے کمانے کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں۔

شیئر: