Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں شاہراہ پر اجتماعی جھگڑے کی وڈیو، 6 افراد گرفتار

گرفتار افراد کو تفتیش کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ایک شاہراہ پر اجتماعی جھگڑے میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس حوالے سے ویڈیو اور مواد سوشل میڈیا پرموجود تھا۔
سبق ویب  کے مطابق لڑائی میں ملوث افراد نے  جھگڑے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور اس حوالے سے غلط مواد بھی پھیلایا تھا۔
ریاض پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد کریمنل انویسٹی گیشن اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا۔ تفتیش  کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
 پولیس نے زیر حراست افراد اور ویڈیو اپنے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر جاری کی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: