Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی نوجوانوں کو الیکٹرک کار کمپنیوں میں ملازمتیں دی جائیں گی‘

آٹوموبائل مینوفکچرنگ ایسوسی ایشن اور نیشنل اکیڈمی برائے وہیکلز قائم کی گئی ہے (فوٹو عاجل)
سعودی وزیر صنعت ومعدنیات بندر الخریف نے سعودی عرب میں آٹوموبائل مینوفکچرنگ ایسوسی ایشن اور نیشنل اکیڈمی برائے وہیکلز کے قیام اعلان کیا ہے۔
عکاظ کے مطابقان کا کہنا ہے کہ ’ان اقدامات کا مقصد شعبہ کی ترقی اور اس میں کام کرنے والوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے‘۔
سعودی وزیر صنعت نے نجی سیکٹر کی اہمیت کے حوالے سے فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’نیشنل اکیڈمی کے قیام کا مقصد الیکٹرک کار کے شعبہ میں ٹریننگ کے ذریعے صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے‘۔
بندر الخریف نے کہا کہ ’اکیڈمی سے فارغ التحصیل باصلاحیت طلبہ کو الیکٹرک کار کمپنیز لوسید اور سیر میں ملازمتیں دی جائیں گی‘۔
انہوں نے مزید کہا ’وزارت آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے قیام سے معاشرہ میں کار مینوفکچرنگ سے متعلق آگاہی پھیلانا اور ماحول دوست گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور اصلاح کو فروغ دینا ہے‘۔
الخریف نے امید ظاہر کی ’اس شعبہ میں سرمایہ کاری سے نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور مستقبل میں سعودی عرب متعلقہ ٹیکنالوجیز برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہوگا‘۔
 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: