لندن - - - - - ونٹیج کہلانے والی پرانی گاڑیاں بہت سے لوگوں کو بیحد پسند آتی ہیں اور وہ کسی نہ کسی وجہ سے ان پرانی گاڑیوں کو خرید لیتے ہیں ۔ یہ شوق بہت مہنگا ہوتا جا رہا ہے ۔اب اس حوالے سے تازہ ترین واقعہ یہاں یہ پیش آیا ہے کہ 1967کی بنی ہوئی ووکس ویگن کیمپر90ہزار پونڈ کی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہو گئی ۔باخبر ذرائع کے مطابق ایک پرانی گاڑی کیلئے اتنی زیادہ قیمت حیرت انگیز ہے کیونکہ اتنی ہی رقم میں آسٹن مارٹن کی اسپورٹس کار بھی خریدی جا سکتی ہے جس کی رفتار 190میل فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے ۔ فروخت سے قبل اس کیمپر وین کو ازسرِ نو بنایا گیا ۔نیا انجن ،بریک ، گیئر باکس ، پہئے سب نئے لگائے گئے اور پھر خوبصورت انداز میں اسے رنگا بھی گیا جبکہ اندرونی زیبائش و آرائش پر بھی پور ی توجہ دی گئی ۔ اب تک خریدار کا نام سامنے نہیں آسکا ہے ۔