Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رفح آخری پناہ گاہ ہے، اسرائیلی حملہ انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے‘

’پناہ گزینوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کرتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے غزہ میں رفح پر اسرائیلی حملے کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ’سعودی عرب رفح پر حملے کی خطرناکی سے آگاہ کرتا ہے‘۔
’اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے فرار ہونے والے لاکھوں شہریوں کی آخری پناہ گاہ رفح ہے جو غزہ پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب پناہ گزینوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کرتے ہوئے شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتا ہے‘۔

شیئر: