Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں بارش کا سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان

ان دنوں درجہ حرارت ماضی کے مقابلے میں دن کے وقت زیادہ گرم ہے
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے مملکت میں بارش کا سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ’ موسم سرما میں ان دنوں درجہ حرارت ماضی کے مقابلے میں دن کے وقت زیادہ گرم ہے۔’
حسین القحطانی نے مزید بتایا ’موسم سرما کا یہ آخری حصہ ہے۔ اس وقت سب سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ القریات کمشنری میں ہے۔‘
موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان کا کہنا تھا’مملکت میں بارش کے امکانات آئندہ ہفتے تک رہیں گے۔ مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے لے کر درمیانے درجے تک کی بارش متوقع ہے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز حسین القحطانی نے کہا تھا کہ ’اس مرتبہ مملکت کے کسی بھی علاقے میں منفی درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: