لندن- - - - باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشتگردی کے ملزم اخوان قائدین نے قطر سے ترکی ، سوڈان ، برطانیہ اور ملائیشیا سفر کا پروگرام بنالیا۔یہ اخوان کے وہ رہنما ہیں جن پر سعودی عرب ، مصر اور امارات دہشتگردی کا الزام عائد کئے ہوئے ہے ۔ اخوان قائدین نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی پر سے عرب ممالک کا دبائو ہٹانے کیلئے خیر باد کہنے کا پروگرام بنایا ہے ۔ عکاظ اخبار کے مطابق الاخوان کی عالمی تنظیم کے قائدین نے ترکی میں اہم اجلاس کیا جس میں ترک حکومت کی نمایاں شخصیتیں بھی شریک ہوئیں ۔ انہوںنے اس موقع پر تمیم حکومت کی مدد اور مصر کیخلاف پالیسی جاری رکھنے کا پروگرام ترتیب دیا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب ، امارات اور مصر الاخوان کو دہشتگرد تنظیم قرار دے چکے ہیں ۔