مملکت میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران القنفذہ کمشنری میں ایک غیرملکی سے 7 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت کے تمام ریجنز میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
متعدد سرکاری اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل انسداد منشیات کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو منشیات کے اسمگلرز کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی کے قبضے سے 40 کلو گرام چرس برآمد
Node ID: 835996
تفتیشی ٹیموں نے القنفذہ کمشنری میں ایک شامی باشندے کو گرفتار کیا جس کی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چرس کے پیکٹس چھپائے گئے تھے۔
ملزم کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا جہاں تفتیش مکمل کرنے کے بعد کرمنل کورٹ میں اس پرمقدمہ چلایا جائے گا۔
واضح رہے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے منشیات فروشی کے خلاف جاری آپریشن میں تعاون کرنے کے لیے ٹول فری نمبرز جاری کیے گئے ہیں جن پر کوئی بھی اطلاع دے سکتا ہے۔
مکہ مکرمہ ، ریاض اور مشرقی ریجن کے لیے 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں ٹول فری نمبر 999 مخصوص کیا گیا ہے۔
منشیات فروشوں کے بارے میں اینٹی نارکوٹکس کے ٹول فری نمبر 995 پر بھی اطلاع فراہم کی جاسکتی ہے۔