سعودی کے ہم وطن قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد
منگل کو سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عسیر ریجن میں سعودی شہری کے ہم وطن قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا ۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا کہ سعودی شہری خالد بن عجران بن علی السمیدع کا کسی بات پر اپنے دوست فھد بن عوض بن مسفر آل علی سے اختلاف ہوگیا تھا۔
اختلاف بڑھ کر نوبت جھگڑے تک جا پہنچی جس پر خالد بن عجران نے موقع ملنے پر فھد بن عوض کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور فرار ہوگیا۔
سیکیورٹی فورس کی ٹیموں نے مفرور ملزم کو تلاش کر لیا ۔ ملزم کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اقبال جرم اور شواہد کی بنیاد پر عدالت نے قصاص کا حکم صادر کردیا۔
قانون کے مطابق ابتدائی عدالت کے فیصلے کو اپیل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اپیل رد ہونے پر سپریم کورٹ نے بھی سابقہ عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔ آخر میں ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ جس پر وزارت داخلہ نے منگل کو عمل درآمد کردیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں