Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برلن فوڈ فیسٹیول میں مدینہ کی عجوہ کھجور توجہ کا مرکز

عالمی نمائش میں 90 ممالک کی زرعی اجناس رکھی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جاری فوڈ فیسٹیول میں مدینہ کی مختلف کھجوریں توجہ کا مرکز بن گئیں۔
سعودی خبر رساں ادارے’ایس پی اے‘ کے مطابق فیسٹیول میں سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت قائم کی جانے والی کمپنی ’تراث المدینہ‘کے سٹال پر مدینہ کی معروف عجوہ کھجور کو پسند کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کے سی ای او بندر القحطانی کا کہنا ہے کہ سٹال پر سعودی عرب کی تمام مشہور اقسام کی کھجوریں موجود ہیں جن میں عجوہ، سکری، خلاص اور مبروم شامل ہیں۔
القحطانی نے مزید کہا کہ ’تراث المدینہ‘ کمپنی کے قیام کا مقصد ہے مملکت میں کاشت کی جانے والی اعلٰی اور معیاری کھجوروں کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے۔ برلن کی نمائش میں سٹال لگانے کا بھی یہی مقصد ہے تاکہ لوگ سعودی عرب کی مشہور کھجوروں کے اعلی معیار سے آگاہ ہوں۔
واضح رہے کہ برلن میں’پھلوں کی فراہمی‘ کے عنوان سے منعقدہ میلے کا شمار معروف بین الاقوامی غذائی فیسٹیولز میں ہوتا ہے۔ رواں سال فیسٹول میں 90 ممالک اپنی غذائی مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔

شیئر: