Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں 2023 کے دوران 71 ہزار درخت لگائے گئے

’لگائے جانے والے درختوں کی دیکھ بھال کے لیے مستقل ٹیم کام کر رہی ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے گزشتہ سال 2023 کے دوران 71 ہزار درخت لگائے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے مسجد الحرام لے جانے والے تمام راستوں کے علاوہ شہزادہ محمد بن سلمان شاہراہ، کنگ عبد اللہ شاہراہ اور کنگ عبد العزیز شاہراہ پر مختلف گل بوٹے بھی لگائے ہیں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ کے ماحول کو بہتر بنانے اور شجر کاری کی مہم میں حصہ لیتے ہوئے گرین سعودی عرب اینیشیٹو کا حصہ بن رہے ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’عام شاہراہوں اور پارکوں کے علاوہ محلوں میں لگائے جانے والے درختوں اور گل بوٹوں کی دیکھ بھال کے لیے مستقل ٹیم کام کر رہی ہے‘۔

شیئر: