Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوسف القرضاوی کی اسلامی فقہ اکیڈمی میں رکنیت معطل

جدہ:را بطہ عالم اسلامی نے سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کی طرف سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں 59افراد اور12اداروں کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مکمل تائید کی ہے۔ اعلامیہ میں کہا کہ رابطہ عالم اسلامی مشترکہ اعلامیہ سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے اسلامی فقہ اکیڈمی سے یوسف القرضاوی کی رکنیت معطل کی جاتی ہے۔ رابطہ نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی اور اس کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف سعودی عرب اور اس کے برادر ممالک کے ساتھ ہیں۔ 
 

شیئر: