Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پراسیکیوٹر جنرل کا ریجنل ادارے کا دورہ، شہریوں سے ملاقات

پراسیکیوٹر جنرل نے ادارے میں آنے والے کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی (فوٹو: سبق)
پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے قصیم ریجن کے ادارہ پراسیکیوش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود افراد سے بھی ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعود نے قصیم ریجن کے ادارہ کے عہدیداروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اوران سے کام کے بارے میں دریافت کیا۔
شیخ سعود المعجب نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ ادارے میں آنے والے کیسز کو جلد نمٹائیں تاکہ لوگوں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پراسیکیوٹر نے اس موقع پر وہاں موجود افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کرتے ہوئے انہیں فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
واضح رہے شیخ سعود المعجب ان دنوں مملکت کے مختلف شہروں میں قائم ادارہ پراسیکیوشن کے دفاتر کے دورے پر ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: