پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا آغاز سنیچر سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔
پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔
پی ایس ایل 9 کی نشریات پاکستان سمیت دنیا بھر میں نشر کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
-
پی ایس ایل 9: ’سیٹی بجے گی، سٹیج سجے گا، کھیل جمے گا‘Node ID: 836331
-
عالمی کرکٹ ستارے پی ایس ایل میں جلوہ گر ہونے کے لئیے تیارNode ID: 836866
جمعے کو پی ایس ایل کی جانب سے براڈکاسٹرز کی فہرست جاری کی گئی جس کے مطابق تمام براعظموں میں موجود کرکٹ مداح اس ایونٹ کے میچز انجوائے کر سکیں گے۔
پاکستان میں کرکٹ مداح اس مرتبہ میگا ایونٹ ٹی وی پر اے سپورٹس ایچ ڈی اور ٹین سپورٹس ایچ ڈی پر دیکھ پائیں گے۔
اسی طرح پاکستان میں شائقین پی ایس ایل 9 کے میچ ٹیپ میڈ، تماشا ایپ، سنیک ویڈیو، مائیکو اور بیگن پر لائیو سٹریم بھی کر سکیں گے۔
پی ایس ایل کے انڈین مداح اس مرتبہ فین کوڈ پر ایونٹ کو براہ راست سٹریم کر سکیں گے جبکہ بنگلہ دیش اور نیپال کے کرکٹ شائقین ٹیپ میڈ پر لائیو ایکشن دیکھ پائیں گے۔
HBL PSL 9 going WORLDWIDE
Catch all the action on our global broadcast partners.
In association with @_TransGroup (#HBLPSL Global Media Rights Partners)#HBLPSL9 #KhulKeKhel pic.twitter.com/uihzr05Csl
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 16, 2024