سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کا کہنا ہے کہ مملکت کے یوم تاسیس پر جمعرات 22 فروری کوعام تعطیل ہوگی۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیاکہ یوم تاسیس پر مملکت میں سرکاری، نجی اور غیرمنافع بخش اداروں میں تعطیل ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کے ’یوم تاسیس‘ اور’یوم وطنی‘ میں فرق کیا؟Node ID: 639406
-
بانی مملکت کی پھوپھی کے پر اثر الفاظNode ID: 836791
واضح رہے مملکت میں سرکاری سطح پر یوم تاسیس کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان سال 2022 میں کیا گیا تھا ۔ گزشتہ دو برسوں سے یوم تاسیس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔
سرکاری اعلان کے مطابق یوم تاسیس ہفتہ وار تعطیل کے دن ہونے کی صورت میں عام تعطیل ایک دن قبل یا ایک دن بعد دی جاتی ہے۔
اس سال یوم تاسیس 22 فروری بروز جمعرات کو ہوگا اس حساب سے سرکاری اداروں میں 3 روزہ تعطیل ہوگی جبکہ وہ نجی ادارے جہاں جمعہ اور سنیچر کو بھی ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے ان کے ملازمین بھی تین روزہ چھٹیاں منائیں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں