سعودی وزیر خارجہ کی عمانی ہم منصب سے ملاقات
’سعودی عرب اور عمان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے ضمن میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور عمان کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیاہے۔
دونوں وزرا نے علاقائی اور بین الاقوامی امور اور تازہ ترین صورتحال پر بھی غور کیا ہے۔
دوسری طرف وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیٹو کے جنرل سکریٹری ینس سٹولنبرگ نے بھی ملاقات کی ہے۔