سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی سے بدھ کو پاکستان کے نگراں وزیر تجارت، صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ملاقات کی ہے۔
ماجد القصبی نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ملاقات میں تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان امید افزا موا قع میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کا ایک اعلی سطح کا تجارتی وفد نگراں وزیر تجارت کی سربراہی میں سعودی عرب کے دورے پر ہے۔
سعودی پاکستانی بزنس فورم میں سعودی وزیر تجارت، سرمایہ کار اوراعلی عہدیدار شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں، تعمیراتی خدمات، آئی ٹی، خوراک ٹیکسٹائل اور مالیاتی خدمات سمیت مختلف کاروباری شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔