سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ تاریخی ورثے اور نادراشیا کو خراب کرنا جرم ہے جس پر قید اور جرمانے کی سزا مقرر ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ قومی ورثے کا تحفظ ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔
قومی ورثے اور نادر اشیا کو تلف کرنا یا انہیں کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے کی کوشش کرنا جرم ہے جس پر ایک برس قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا دی جائے گی۔
پراسیکیوشن نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ قومی ورثے ، میوزیم یا نادر اشیا پر اپنی مصنوعات یا سروسز کا اشتہار چسپاں کرنا یا ان پرکسی بھی قسم کی عبارت درج کرنا بھی جرم ہے ایسا کرنے والے بھی سزا کے مستحق قرار پائیں گے۔
#النيابة_العامة #يوم_التأسيس #يوم_بدينا pic.twitter.com/Wv0rapD4Tz
— النيابة العامة (@ppgovsa) February 21, 2024