Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے دوران وزارت اسلامی امور کی فلاحی سرگرمیاں

رمضان کے دوران 500 رضاکارمختلف خدمات انجام دیں گے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت اسلامی امور کی جانب سے ریاض ریجن میں رمضان المبارک کے دوران منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے وزارت اسلامی امور کی جانب سے ہر برس مختلف نوعیت کے دینی پروگرامز مرتب کیے جاتے ہیں۔
پروگرامز میں رمضان المبارک کے حوالے دروس اور آگاہی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے جو رضاکاروں کے تعاون سے ترتیب دیئے جاتے ہیں۔
وزارت اسلامی امور کے ذمہ دار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزارت نے اس حوالے سے 500 رضا کاروں کو رجسٹرکیا ہے جو ماہ رمضان کے دوران مختلف علاقوں میں قائم مساجد میں دروس کا اہتمام کریں گے۔
رضاروں کی جانب سے تراویح کی نمازوں کے اہتمام میں بھی تعاون کیا جائے گا جبکہ امور صحت سے متعلق فلاحی تنظیم ’رحماء الصحہ‘ کے تعاون سے ضرورت پڑنے پر مساجد میں آنے والے افراد کی شوگر ، بلڈ پریشر اور وزن کا معائنہ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

شیئر: