Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہنرمند‘ افراد کےلیے اماراتی گرین اقامے کی نئی شرائط جاری

ہنرمند افراد کی کم از کم تنخواہ 15 ہزاردرھم یا اس کے مساوی ہو(فوٹو، امارات الیوم )
اماراتی حکام نے مختلف ممالک کے ہنرمند افراد کے لیے ’گرین اقامہ‘ جاری کرنے کے ضوابط کا اعلان کردیا ہے۔ 
الامارات الیوم  اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت و شہریت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے ہنرمند غیرملکی جو اپنے پیشے میں فنی مہارت رکھتے ہوں چار شرائط پوری کرنے پر گرین اقامے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اماراتی فیڈرل اتھارٹی برائے شہریت کی جانب سے گرین اقامے کے لیے جو شرائط مقرر کی گئی ہیں ان کے مطابق مقررہ معیار پر پورا اترنے والے ہنرمند افراد کو مقامی کفیل کے بغیر گرین اقامہ جاری کیا جائے گا۔
 مقررہ شرائط کے مطابق امیدوار کے پاس امارات میں  کارآمد ورک پرمٹ جو اس کے پیشے سے متعلق معاہدے کے مطابق ہو۔
 گرین اقامے کے امیدوار وزارت کی جانب سے جاری کردہ ہنرمند افراد کی کیٹیگری نمبر ون، ٹو یا تھری میں شامل ہو۔
  گرین اقامہ حاصل کرنے کے خواہش مند کی تعلیمی قابلیت کم ازکم گریجویشن ہو جبکہ کم از کم تنخواہ 15 ہزار درہم یا غیرملکی کرنسی میں اس کے مساوی ہو۔

شیئر: