Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

غزہ پٹی کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جی 20 کے اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں سعودی وفد کی سربراہی شہزادہ فیصل بن فرحان کررہے ہیں۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی معاملات کے علاوہ غزہ پٹی کے حوالے سے خصوصی طورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جمہوریہ برازیل میں سعودی عرب کے سفیر فیصل غلام اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر ولید اسماعیل بھی موجود تھے۔

شیئر: