سندھ میں تیسری بار وزیر اعلیٰ کے لیے مراد علی شاہ کا ہی انتخاب کیوں؟
سندھ اسمبلی کے پہلے مسیحی ڈپٹی سپیکر بننے والے انتھونی نوید کون ہیں؟
سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، جی ڈی اے اور جے یو آئی کا احتجاج
-----------------------------------------------------------------------
الیکشن میں دھاندلی، پین کلر سے نہیں جنرل سرجری کرنا ہو گی: اختر مینگل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں کی گفتگو کی ہے۔
اس موقعے پر اسد قیصر نے کہا کہ ’ہمیں بانی پی ٹی آئی نے سیاسی قیادت کے پاس بھیجا ہے۔ پاکستان کی تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی ہے۔ آج پنجاب کی وزیر اعلیٰ چوری کے مینڈیٹ سے بنی ہے۔اس کابینہ کی اخلاقی پوزیشن کیا ہو گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سردار اختر جان مینگل سے مل کر چلنے کا کہا ہے۔ ہم فری اینڈ فیئر الیکشن چاہتے ہیں ۔جی ڈی اے سمیت سب جماعتوں سے مل کر چلنا چاہتے ہیں۔‘
بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ’کوئی شک نہیں کہ الیکشن پر منفرد سوالیہ نشان ہیں ۔الیکشن کو 20 روز گزر چکے ہیں لیکن نتائج ابھی بھی آ رہے ہیں۔‘
اختر مینگل نے کہا کہ ’ہم ایک دو روز میں مشترکہ اجلاس رکھیں گے۔ الیکشن دھاندلی کا مستقل حل نکالنا چاہیں گے۔ پین کلر سے نہیں جنرل سرجری کرنا ہوگی۔ لوگوں کو حق رائے دہی نہیں دیں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔‘
بی این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’جرنیلوں کو ہم نے اپنے سر پر سوار کرلیا ہے۔ ہم ہر چیز جنرل کی چاہتے ہیں۔‘
اختر جان مینگل سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو ایک نوجوان جمال رئیسانی نے شکست کیسے دے دی؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’اسے فرشتوں نے ووٹ دے کر مجھے شکست دلوائی۔‘
صادق سنجرانی اور خالد مگسی کی آصف زرداری سے ملاقات
سابق صدر آصف علی زرداری سے سینیٹ کے چئیرمین اور بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ایم پی اے صادق سنجرانی اوربلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی کی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں سینٹ الیکشن اور صدارتی انتخابات پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں ضیا لانگو، سینیٹر آغا عمر زئی، سینیٹر کہدہ بابر اور میر علی حسن بروہی موجود تھے۔
ایف آئی اے نے صحافی اسد طور پر گرفتار کر لیا
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے صحافی اسد طور کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسد طور کو ایف آئی نے تفتیش کے لیے بلایا تھا۔ تفتیشی ٹیم اسد طور سے 5 گھنٹے تک مختلف سوالات کرتی رہی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی ہیڈکوارٹرز کے باہر کھڑے اسد طور کے دوستوں کو ان کی گرفتاری کی اطلاع ایف آئی اے اہلکار کے ذریعے دی گئی
اسد علی طور کو اس سے قبل بھی 7 گھنٹے تک زیر تفتیش رکھا گیا تھا۔
قلات میں نامعلوم مُسلح افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر ہلاک
بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مُسلح افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر مقتول تاجر کا کمسن نواسہ بھی زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ہندو تاجر کا ہسپتال روڈ پر وائن شاپ ہے۔
مریم نواز شریف کا مہنگائی کے خلاف اقدامات کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عہدہ سنبھالتے ہی مہنگائی کے خلاف اقدامات کا حکم دے دیا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پرائس کنٹرول کے لیے پائیدار اقدامات کا حکم دے دیا اور اس حوالے سے متعلقہ حکام سے فوری پلان بھی طلب کر لیا۔
’وزیر اعلیٰ نے پانچ روز میں پرائس کنٹرول کے لیے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔‘
انہوں نے ڈیمانڈ اور سپلائی سسٹم کی مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کر دی۔
مریم نواز نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے لیے باقاعدہ قانونی میکنزم موجود نہیں۔ ’عارضی اقدامات کافی نہیں، مہنگائی پر قابو پانا ترجیحات میں اولین ہے۔‘
اجلاس میں پرویز رشید، ارکان اسمبلی مریم اورنگزیب، عظمی بخاری، بلال کیانی، افضل کھوکھر، ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمیں پی اینڈ ڈی، سیکریٹرز پولیس حکام اور دیگر نے شرکت کی۔
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کا ٹیکسلا میں بزرگ خاتون کو تھپڑ مارنے کے واقعے کا نوٹس
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا میں بزرگ خاتون کو تھپڑ مارنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والا ہی قانون توڑے گا تو قانون کی کون عزت کرے گا؟
پیر کو لاہور میں نومنتخب وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اجلاس منقد ہوا۔
اجلاس میں مریم نواز کو اعلٰی حکام کی جانب سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی۔ امن وامان لازم ہے لیکن شہریوں کی عزت اور انہیں توہین سے بچانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’خواتین، بچوں، اقلیتوں پر تشدد اور ریپ، ہماری حکومت کی ریڈ لائن ہے۔‘
مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیراعلٰی سندھ منتخب
پاکستان کے صوبہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر ایوان اپنے نام کر لیا۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد وزیراعلیٰ کے انتخاب میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔
پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی سربراہی میں وزیراعلٰی کا انتخاب ہوا جس میں کل 148 اراکین نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار سید مراد علی شاہ کے حق میں 112 ووٹ پڑے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی کو 36 ووٹ ملے۔ سندھ میں پی ٹی آئی کے آزاد اور جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
وزیراعلٰی سندھ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری
سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سید مراد علی شاہ جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی وزیراعلٰی کے امیدوار ہیں۔
سندھ اسمبلی میں سپیکر اویس قادر شاہ کی سربراہی میں ایوان ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ تعداد کے اعتبار سے پیپلز پارٹی کو ایوان میں سادہ اکثریت حاصل ہے۔
پیر کو نادر مگسی کے حلف اٹھانے کے بعد پیپلز پارٹی کے ایوان میں ارکان کی تعداد 112 ہو گئی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے 36 امیدوار ایوان میں موجود ہیں۔
آزاد ارکان اسمبلی ووٹنگ کے دوران احتجاج کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ارکان سپیکر کے ڈائس کے سامنے سراپا احتجاج ہیں اور انتخابی نتائج پر احتجاج کررہے ہیں۔
ایوان میں پی ٹی آئی کے آزاد ارکان نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔