سعودی عرب میں فیکٹریوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ
’1379 فیکٹریوں کو اجازت نامے جاری کئے ہیں جن کی سرمایہ کاری کا حجم 81 بلین ریال ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
وزارت صنعت و معدنی ذخائر نے کہا ہے کہ 2023 میں سعودی عرب میں فیکٹریوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’2022 میں سعودی عرب میں فیکٹریوں کی تعداد 11549 تھی‘۔
’وزارت نے 2023 میں 1379 فیکٹریوں کو اجازت نامے جاری کئے ہیں جن کی سرمایہ کاری کا حجم 81 بلین ریال ہے‘۔
’2023 کے دوران ملک میں قائم 1058 فیکٹریوں کی مجموعی پیدوار 45 بلین ریال تک پہنچ گئی‘۔
وزارت صنعت کے ترجمان جراج بن محمد الجراح نے کہا ہے کہ ’جن فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے وہ 25 مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں‘۔
’244 فیکٹریاں غذائی شعبے میں، 176 فیکٹریاں معدنیات جبکہ 123 فیکٹریاں ربڑ کی صنعت میں کام کر رہے ہیں‘۔