رفح پر اسرائیلی حملے کے تباہ کن نتائج سے خبردار کرتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ
’غزہ کے رہائشی حقوق انسانی کی بھیانک خلاف ورزیوں کا شکار ہیں‘ ( فوٹو: عاجل)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے رفح پر اسرائیل کی طرف سے حملے کے تباہ کن نتائج سے خبردار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت منعقد انسانی حقوق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی برادری کو مناسب وسائل کا استعمال کرنا ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’غزہ کے رہائشی حقوق انسانی کی بھیانک خلاف ورزیوں کا شکار ہیں‘۔
’غزہ میں جنگ بندی کے لیے ہم دہرے معیارات کا مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں‘۔