Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک میں پیر 11 مارچ کو پہلا روزہ متوقع

10 مارچ کو کچھ عرب ممالک میں چاند نظر آ سکتا ہے (فوٹو الامارات الیوم)
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ عرب ممالک میں اتوار 10 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر انجینیئر محمد شوکت عودۃ نے کہا کہ 11 فروری اتوار سے شعبان کا مہینہ شروع ہوا ہے اور اتوار 10 مارچ کو 29 شعبان ہو گی۔
محمد شوکت کا کہنا تھا کہ کچھ عرب ممالک میں 10 مارچ اتوار کو چاند دیکھا جا سکے گا اور 11 مارچ پیر کو یکم رمضان 1445ھ کا آغاز ہو سکتا ہے۔
فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اتوار 10 مارچ کو چاند، سورج سے کافی قریب ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ  پیر11 مارچ کو تمام اسلامی ممالک میں چاند باآسانی دیکھا جا سکے گا۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: