الامارات فلکیاتی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے جو خلائی و فلکیاتی علوم کی عرب آرگنائزیشن کے ممبر بھی ہیں کہا ہے کہ’ اس سال رمضان کا پہلا روزہ گیارہ مارچ 2024 کو ہونے کا امکان ہے۔‘
الامارات الیوم کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’آئندہ سات سال تک ماہ رمضان کی شروعات موسم سرما میں ہوگی۔ 2030 تک اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔‘
فلکیاتی انجمن کے سربراہ کا کہنا ہے’ اس سال پہلا روزہ 13 گھنٹے پندرہ منٹ پر مشتمل ہوگا اور آخری روزہ 14 گھنٹے تک کا ہوگا۔‘
’پندرہ اور سولہ مارچ کو سورج طلوع ہونے سے غروب ہونے تک دن اور رات دونوں کا دورانیہ بارہ، بارہ گھنٹے کا ہوگا۔‘